حیدرآباد ۔ یکم؍ جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیوسٹی، شعبۂ اردواور اکیڈمک اسٹاف کالج کے زیر اہتمام جمعرات 2؍ جنوری کو 11بجے دن مرکزی کتب خانہ آڈیٹوریم میں’’اردو زبان‘ ادب اور ثقافت کی سرحدی‘‘ کے عنوان سے ایک توسیعی خطبے کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ مذکورہ موضوع پر ممتاز و معروف اُردو اسکالر اور نقاد پروفیسر شمیم
حنفی حاضرین جلسہ سے خطاب کریں گے۔علاوہ ازیں پروفیسر بی شیخ علی کی تحریر کردہ انگریزی کتاب \"Abul Kalam Azad: Vision & Action\"کے اردو ترجمے ’’ابوالکلام آزاد :بصیرت اور عمل‘‘ کی رسم اجراء عمل میں آئے گی جس کا ترجمہ ڈاکٹر ابوالکلام،صدر شعبۂ اردو، نے کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسرمحمد میاں جلسے کی صدارت کریں گے اور کتاب کی رسم اجرا انجام دیں گے۔